سوئزر لینڈ سے حاصل کالے دھن کی تفصیلات شیئر کرنے سے مرکز نے کیا انکار‘ رازداری کا دیا حوالہ

,

   

مذکورہ فینانس منسٹر نے کہاکہ ہندوستان او رسوئزر لینڈ معاملات کی بنیاد پر کالے دھن پر مشتمل انفارمیشن شیئر کئے ہیں

نئی دہلی۔رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے سوئیز ر لینڈ سے کالے دھن کے معاملے پر حاصل جانکاری دینے سے انکار کردیا۔

جمعہ کے روز پی ٹی ائی نے خبردی کہ مذکورہ فینانس منسٹر نے اس کے ایک آر ٹی ائی کے جواب میں یہ کہا ہے”سوئزر لینڈ نے کالے دھن کے معاملات میں جو جانکاری شیئر کی ہے وہ رازداری میں کیاگیا اقدام ہے۔

منسٹری نے کہاکہ سوئزر لینڈ او رہندوستان نے کالے دھن پر ان ہی مقدمات میں جانکاری فراہم کی جس پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

آر ٹی ائی کے ذریعہ کالے دھن کے ان واقعات کی تفصیلات مانگی گئی تھی جو سوئزر لینڈ سے حاصل ہوئے ہیں جن میں کمپنیوں اور انفرادی نام بھی شامل تھے اور ان پر کیاکاروائی کی گئی ہے۔

سمبر2017میں ہندوستان او رسوئز ر لینڈ نے ٹیکس کے معاملات میں ایم سی ایم اے اے پر دستخط کی ہے‘ جس کے بعد دونوں ممالک خود بہ خود اپنے معاشی تفصیلات شیئر کرتے ہیں۔

پی ٹی ائی کے مطابق فینانس منسٹری نے کہاکہ ”ضروری قانونی انتظامات انجام دئے گئے ہیں اور 2019سے‘ ہندوستان کو سوئز ر لینڈ میں مقیم ہندوستانی لوگوں کے لئے معاشی اکاونٹس کی 2018اور اس سے ساتھ والے سالوں کی تفصیلات حاصل ہونا شروع ہوجائے گا“۔

اس آرٹی ائی میں منسٹر سے استفسار کیاگیاتھا کہ دیگر ممالک سے حاصل ہونے والے کالے دھن کی بھی تفصیلات پیش کی جائے۔

منسٹری نے دعوی کیا کہ 427ایچ ایس بی سی کے بینک اکاونٹ ہیں جن پر کاروائی کی جائے گی‘ فرانس سے حاصل ہوئے ہیں۔

پچھلے سال سوئس نیشنل بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہاگیاتھا کہ ہندوستانی کی جانب سے سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقم 50 فیصد سے 1.01بلین سویس فرانکس (6974کروڑ)سال2017میں تھی