سوماجی گوڑہ میں ٹائٹن ورلڈ اسٹور کا دوبارہ افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ٹائٹن کمپنی لمٹیڈ نے اس کے 30 سال پرانے علامتی ٹائٹن ورلڈ اسٹور ، سوماجی گوڑہ کا دوبارہ افتتاح عمل میں لایا ہے ۔ 19 اکٹوبر کو 11 بجے دن مسز ریوتی رنگن ، ریجنل بزنس منیجر ، ساوتھ ٹائٹن کمپنی لمٹیڈ کے ہاتھوں اس کا دوبارہ آغاز ہوا ۔ شاپ نمبر 2 ، امرتا مال ، راج بھون روڈ ، نشتا باغ کالونی ، سوماجی گوڑہ حیدرآباد یہ اسٹور واقع ہے ۔ مسز ریوتی رنگن نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم اس کے مکرر افتتاح پر مسرت سے جھومتے ہیں اور بتایا کہ یہ اسٹور پریمیم خریداری کے تجربہ کی گاہکوں کو پیشکش کرتا ہے ۔ زائد از 1500 دستی گھڑیاں اور رینج شاندار معیار میں دستیاب ہے ۔۔