سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ کی ملاقات، کہا پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی

   

نئی دہلی: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کانگریس کی ریاستی اکائی میں بحران کے درمیان جمعرات کی شام دیر گئے پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد سچن پائلٹ نے کہا کہ پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی۔ ہم نے سونیا گاندھی سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہماری ہر بات سنی۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہم 2023 کے اسمبلی انتخابات مل کر لڑیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم دوبارہ کانگریس کی حکومت بنائیں گے۔ میری پہلی ترجیح راجستھان ہے۔