سونیا گاندھی سے ’ وقت کی مسیحا ‘ کارول ادا کرنے کی درخواست

,

   

کانگریس لائلسٹس فورم کا قیام ، قیادت کو مکتوب
حیدرآباد۔/17 جولائی، ( پی ٹی آئی) کانگریس کے قائدین نے اپنے صدر راہول گاندھی کے استعفی کے بعد کانگریس پارلیمانی پارٹی ( سی پی پی ) کی سربراہ سونیا گاندھی سے درخواست کی ہے کہ وہ ’ وقت کی مسیحا ‘ کے طور پر آگے آئیں۔ ملک کی سب سے قدیم اور بڑی جماعت کے چند قائدین نے کانگریس کے وفاداروں کا فورم ’کانگریس لائلسٹس فورم ‘ تشکیل دیا ہے اور سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں یہ درخواست کی ہے۔ ان قائدین نے سونیا گاندھی سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ راہول گاندھی کے فیصلہ کے پیش نظر کانگریس کیلئے ایک عبوری صدر کا تقرر کریں۔ اس فورم میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے سابق نائب صدرنشین مری ششی دھر ریڈی، سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ، سابق رکن اسمبلی ایم کودنڈا ریڈی اور دیگر قائدین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی صدارت سے سبکدوشی کیلئے راہول گاندھی کے فیصلہ سے پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں کیونکہ راہول گاندھی قیادت سے انہیں غیر معمولی حوصلہ افزائی ہوئی تھی۔ استعفی واپس لینے سے ان کے پس و پیش کے سبب تنظیمی خلاء پیدا ہوگیا ہے جس سے ایک طرف پارٹی میں اُلجھن ہے تو دوسری طرف سیاسی ناقدین کو تنقید کا ایک ہتھیار مل گیا ہے۔(تفصیلی خبر صفحہ 2 پر)