سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج

,

   

٭٭ کرناٹک میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پرائم منسٹر سٹیزن اسسٹنٹس اینڈ ریلیف ان ایمرجنسی (پی ایم کیئرس) کے متعلق پارٹی کے ٹوئیٹ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہیکہ کانگریس نے پی ایم کیئرس فنڈ سے متعلق اپنے ٹوئیٹ میں غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ ملک میںکوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پی ایم کیئرس فنڈ قائم کیا گیا جس میں تنظیموں اور اشخاص کی جانب سے رقم عطیہ دی گئی۔