سپریم کورٹ میں آج تین بجے گیان واپی مسجد کیس کی سماعت ہوگی

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ میں گیان واپی مسجد کیس کی سماعت 20 مئی بروز جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ جسٹس چندر چوڑ اور جسٹس نرسمہا کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ وارانسی کی گیان واپی مسجد پر گزشتہ کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فی الحال اس معاملے کی سماعت 20 مئی بروز جمعہ تک ملتوی کر دی اور یہ بھی کہا کہ تب تک وارانسی کی عدالت میں بھی کوئی سماعت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے وارانسی کی عدالت میں گیان واپی مسجد سے متعلق سروے رپورٹ پیش کی گئی تھی۔