سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کی بیاٹ بنانے کی کمپنی پر مقدمہ درج کیا۔ ۲/ ملین ڈالرس جرمانہ عائد

,

   

سڈنی (آسٹریلیا): ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کی بیاٹ بنانے والی کمپنی پر ان کی اجازت کے بغیر ان کے نام او رتصویر استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا اور ۲/ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ سچن نے کہا کہ سڈنی کی سپارٹن اسپورٹس انٹرنیشنل سے 2016 ء میں معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے نام اور تصویر کے استعمال کیلئے ۱/ ملین ڈالرس دیئے جائیں گے۔

بعد ازاں سچن نے اس کی تشہیرمیں بھی حصہ لیا۔ دو سال کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد 2018ء میں اسپارٹن کمپنی نے سچن کو رقم ادا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ سچن نے کمپنی سے رقم ادا کرنے کی بات بھی کی لیکن کمپنی سے کوئی جواب نہیں آیا۔ تو سچن ٹنڈولکر نے معاہدہ ختم کرلیا او رکمپنی سے کہا کہ وہ ان کے نام اور تصویر کا استعمال نہ کریں۔ لیکن اسپارٹن کمپنی نے یہ عمل جاری رکھا۔ اس کے بعد سچن ٹنڈولکر نے اس کمپنی کے خلاف سڈنی میں مقدمہ درج کیا۔