سڑک حادثہ میں بیوٹیشن ہلاک

   

حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ لنگر حوض میں آج صبح پیش آئے ایک خوفناک حادثہ میں بیوٹیشن ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ این سنیتا ساکن سرور نگر ٹولی چوکی میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی اور آج صبح9 بجے ملازمت کیلئے جارہی تھی کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑی۔ اس حادثہ میں سنیتا کے سر پر گہرا زخم آیا اور پولیس نے بذریعہ ایمبولنس اسے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ انسپکٹر لنگر حوض پولیس اسٹیشن سی ایچ سرینواس نے کہا کہ خاطی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور گاڑی کی شناخت کی کوشش جاری ہے اور علاقہ کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔