سکندرآباد میں بہار کا جوڑا گرفتار

   

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست بہار سے حیدرآباد پہونچے ایک جوڑے کو پولیس نے سکندرآباد علاقہ میں حراست میں لے لیا۔ لڑکی کم عمر اور حاملہ بتائی گئی۔ شبہ کی بنیاد پر حراست میں لینے کے بعد پولیس نے تحقیقات کی اور ان کے سرپرستوں کو طلب کرتے ہوئے لڑکی اور لڑکے کو ان کے حوالہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں فرار ہوکر حیدرآباد پہونچے تھے جو یہاں زندگی بسر کرنا چاہتے تھے۔ لڑکی کم عمر بتائی گئی۔ بہار سے فرار ہونے والے اس جوڑے کے متعلق جب دریافت کیا گیا تو ان کے افراد خاندان نے ان کی حرکت سے انجان تھے۔محبت کے نام پر دونوں قریب ہوئے اور لڑکی حاملہ ہوگئی۔