سکھ شخص کے بال کھینچنے پر دو پولیس ملازمین معطل

,

   

مدھیہ پردیش کے بروانی میں پولیس ملازمین نے ایک سکھ شخص کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ۔ مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو اس سلسلے میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ اس قسم کی بربریت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ویڈیو میں سکھ شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اسٹال قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔