سکھ کمیونٹی کا احتجاج

   

نیویارک : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جنیوا کے 52 ویں اجلاس کے موقع پر یورپ میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں اور تشدد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ہندو انتہاپسند گروپوں اور حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ احتجاج سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سکھ کمیونٹی کے حق کی بات کرنے والوں اور خالصتان کا نام لینے والوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر قید کیا جاتا ہے اور عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزا کے بعد بھی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا جو کہ جنیوا کنونشن، بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور سراسر غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سکھوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ مظالم میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔