سگریٹ نوشی پر چارمینار کے قریب اداکار کو جرمانہ

,

   

حیدرآباد۔چارمینار پولیس نے عوامی مقام پر سگریٹ نوشی پر اداکار رام کوتی نینی کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ اداکار فلم”ائی اسمار ٹ شنکر“ کے دوسرے پارٹ کی شوٹنگ کررہاتھا جس کے ایک منظر میں ہیرو کو سگریٹ نوشی کرنی پڑتی ہے۔

اداکار فرلم کے عملے کے ساتھ چارمینار کے قریب اس فلم کی شوٹنگ کررہاتھا۔ اس فلم ندھی اگروال اور برہما نندم بھی ہیں۔

اے سی پی چارمینار اے انجیا نے کہاکہ شوٹنگ کے دوران اداکار نے سگریٹ نوشی جی جس پر ہم نے سی اوٹی پی اے ایکٹ کی دفعہ 4کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا او ران پر 200روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اداکار نے جرمانہ کی رقم ادا کردی۔ چار سوسالہ قدیم یادگار کے حدود میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ حکام نے حال ہی میں پورے علاقے کو ”نو اسمکوکنگ زون“ قراردیاہے