سیاسی حریفوں کوڈرانے قانون کا استحصال:شیوسینا

   

ممبئی: شیوسینا نے چہارشنبہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی حریفوں کو سبق سکھلانے اور ان سے بدلہ لینے کے ارادے سے فی الوقت ملک میں جو ماحول چل رہا ہے اسکے مطابق قانون اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔پارٹی کے ترجمان اخبار ‘سامنا’ میں لکھے گئے اداریہ میں کہا گیا ہیکہ بمبئی ہائی کورٹ نے سینئر پولیس آفیسر پرم بیر سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد کئے جانے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران پرم بیر سنگھ کی سرزنش کی تھی لیکن ایک خاتون وکیل جئے شری پاٹل کی جانب سے دائر کردہ علحیدہ عرضداشت کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دیشمکھ کے خلاف سی بی آئ تفشیش کو ہری جھنڑی دکھلائ تھی- اخبار میں مزید لکھا ہیکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔ لیکن ، یہ بات اب واضح ہوگئی ہے کہ سیاسی حریفوں کو پامال کرنے کے لئے قانون اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے – ، “مراٹھی اخبار نے مزید دعوی کیا ہیکہ ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی کے خلاف بھی بے بنیاد الزامات عائد کر کے آئنی اداروں اور مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے –