سیتاپھل منڈی میں مکان کا چھت منہدم کمسن لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /21 جولائی (سیاست نیوز) سیتاپھل منڈی علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں کمسن بچہ ہلاک اور ماں شدید زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح 6.10 بجے پیش آیا ۔ جس میں 14 ماہ کا کمسن گیتانشو برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی ماں سواتی شدید زخمی ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق راجیو یادو اس کی بیوی اور بچہ مکان میں محو خواب تھے اور راجیو یادو پیشہ سے گولی ہے اور وہ اپنے مکان میں چھوٹا سا ڈائری فارم چلاتا ہے ۔ صبح راجیو یادو کام کیلئے ڈائری فارم میں داخل ہوا تھا کہ کچھ ہی دیر میں اس کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی اور ایک زبردست آواز آئی ۔ راجیو کے علاوہ مقامی عوام وہاں پہونچ گئے لیکن گیتانشو ہلاک ہوگیا تھا جبکہ سواتی کے سر پر گہرا زخم آیا اور اسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔