سیریا کے فوجی اڈہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں مرنے والی کی تعداد 23تک پہنچی

,

   

دمشق۔جنگی نگران کار اور ملکی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق چہارشنبہ کے روز سیریا کے فوجی اڈہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اب تک 23لوگوں کے مرنے کی اطلاع ہے جس میں دو شہری بھی شامل ہیں

۔سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے کہا ہے کہ دو شہری بھی اسوقت ہلاک ہوگئے جب اسرائیلی کے جنگی جہازوں نے نصف شب کے وقت فضائی حملہ انجام دیا جو سیریا کی فضائی حدود کے باہر درالحکومت دمشق کے اردگرد پیش ائے ہیں۔

درایں اثناء سیریا میں انسانی حقوق کے نگران کار نے کہاکہ 21لڑاکو‘ جس میں پانچ سیریا ئی شامل ہیں ان کے علاوہ دوشہری ایک مرد اور اس کی بیوی بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

لندن نژاد نگرانی کار نے کہاکہ مرنے والے لڑاکو میں زیادہ تر ایرانی جو قدس فورس کے ہیں شامل تھے‘ جو ایران کی انقلابی گارڈس کارپس سے تعلق رکھتے تھے۔

مزید کہاگیاہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ زخمی لڑاکوؤں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

چہارشنبہ کی نصف شب کے بعد دمشق میں لوگ مختلف سمتو ں سے آنے والی دھماکوں کی آواز وں سے لرز اٹھے‘ کئی لوگوں نے دیکھا کہ فضائی میں دفاع کرنے والے میزائیل ہوا میں اڑے‘ اور سریائی درالحکومت کے آسمان پر روشنی کی۔

ثناء کی جانب سے جاری کردہ ایک ملٹری بیان میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی چوٹیوں اور لبنان کے مرج ایوان علاقے سے سے اسرائیل کے جنگی جہازوں دمشق شہر کو متعدد میزائیلوں سے نشانہ بنایاہے۔

مذکورہ بیان میں کہاکہ ”مذکورہ میزائیل کو روکنے کی اہلیت ہمارے فضائیہ دفاعی نظام میں ہے‘ نشانے کو پہنچنے سے پہلے ہی کئی میزائیلوں کو ناکارہ بنادیاگیا ہے“۔

نگران کار نے کہاکہ اسرائیل کے میزائیلوں نے سہنایا‘ کیشواہ او رساسا میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جو مغربی دمشق کاعلاقے ہے‘ اس کے علاوہ مذکورہ میزاہ فضائی اڈہ اور جدیت ارتوز جو مغربی دمشق میں ہے اور اس کے ساتھ قدس سبرب کو شمال مغربی دمشق کا حصہ ہے کو بھی نشانہ بنایا گیاہے