سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے شاہ سلمان کا حکم

   

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے شاہی فرمان پررمضان المبارک میں سینکڑوں قیدیوں کورہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سعودی جیل خانہ جات کے ڈائرکٹرنے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم اوروزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائرکٹر کا کہنا ہیکہ سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کے خوشگواراثرات مرتب ہوں گے وہ رمضان کا مہینہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ گزارسکیں گے اورعید کی خوشیاں اپنے عزیزوں کے درمیان رہ کرمنا سکیں گے۔