سی اے اے کیخلاف مانصاحب ٹینک پر خواتین کا احتجاج

,

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) ملک کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج مانصاحب ٹینک کے قریب خواتین نے احتجاج کیا۔ اچانک منعقدہ احتجاج کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ درجنوں مسلم خواتین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس، ترنگا تھامے ہوئے عیدگاہ بلالی مانصاحب ٹینک پر اچانک پہونچیں۔ اُنھوں نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں زبردست احتجاج کیا۔ دستور اور ملک کے تحفظ کے لئے متنازعہ قانون سے دستبرداری کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ لمبی قطار میں خاموش پلے کارڈس کے ذریعہ کئے گئے اس احتجاج سے ٹریفک نظام بحال رہا۔ راہگیروں اور شہریوں نے بھی خواتین کے حوصلہ کی داد دی اور ان کے احتجاج کی تائید کی۔