سی جے ائی پر لگے جنسی استحصال کے الزامات پر جیٹلی کا بڑا بیان۔ یہ وقت عدلیہ کے ساتھ کھڑ ے ہونے کا ہے۔

,

   

سی جے ائی رنجن گوگوئی پر جنسی استحصال کے لگائے جانے والے الزام کے ایک روز بعد ارون جیٹلی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ’یہ وقت عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے‘‘۔

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اتوار کے روز چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف الزام لگانے والے کو عدلیہ کے کاموں میں رکاوٹ کھڑی کرنے والے قراردیا او رکہاکہ جو لوگ چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف جھوٹ پھیلارہے ہیں ان کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی استحصال کے الزام کے ایک روز بعد اپنے بلاگ میں جیٹلی نے کہاکہ’’ یہ وقت عدلیہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا ہے‘۔سپریم کورٹ کی ایک سابق ملازم کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد عدالت نے ہفتہ کے روز اہم سنوائی کی تھی‘۔

انہو ں نے کہاکہ موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا کا سنجیدگی‘ ایمانداری اور فرض شناسی کے تناظر میں کافی احترام ہے۔یہاں تک عدالتی فیصلوں سے ناخوش لوگ بھی ان کی ایمانداری ‘ فرض شناسی اور سنجیدگی پر کسی نے سوال نہیں اٹھایاہے۔

ایسے شخص کے خلاف بے بنیاد اور بے ہودہ الزامات عدلیہ کی توہین اس کے وقار کو خراب کرنے کی وجہہ بن سکتا ہے۔

ارون جیٹلی نے اپنے بلاگ میں عدلیہ کی اہمیت اور چیف جسٹس آف انڈیا کے احترام کے پس منظر میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے سی جے ائی پر لگائے گئے سنگین الزامات کی سختی کے ساتھ مذمت ۔

ارون جیٹلی نے اپنے بلاگ میں بار بار اس بات پر زوردیا کے عدلیہ کی اہمیت اور احترام کو کم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائے او راس مشکل گھڑی میں تمام کو عدلیہ بالخصوص چیف جسٹس آف انڈیا کے ساتھ کھڑے ہونے کی شدید ضرورت ہے