شام نئے دستور کے مسودہ میں تاخیر کررہا ہے: امریکہ

,

   

واشنگٹن: امریکہ اور دیگر کئی مغربی حلیف ملکوں نے حکومت شام پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ نئے دستور کے مسودہ کی تیاری میں دانستہ طور پر تاخیر کررہا ہے تاکہ شام کے انتخابات اقوام متحدہ کی نگرانی میں کرانے سے گریز کیا جاسکے۔ امریکی ڈپٹی سفیر رچرڈمل نے زور دیکر کہا کہ بشارالاسد حکومت کو نیا دستور بنانے کیلئے دباؤ ڈالا جائے۔ شام کے صدارتی انتخابات 2021ء میں منعقد ہونے والے ہیں۔