شاہین نگر میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد :۔ شاہین نگر کے علاقہ وادی صالحین میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات دیر گئے ایک گوشت کی دوکان پر بحث و تکرار کے بعد حملہ کیا گیا اور اس حملہ میں 31 سالہ انم خاں کو قتل کردیا گیا ۔ پولیس بالا پور کے مطابق وادی صالحین میں واقع ایک گوشت کی دوکان پر انم خاں اور عمران خاں پہونچے اور ان دونوں میں بحث و تکرار ہوئی ۔ بالاپور پولیس کے مطابق عمران نے گوشت کا آرڈر دینے کے بعد دوکان میں موجود گوشت کاٹنے کا کتہ لیا اور انم خاں پر وار کردیا اور جیسے ہی انم خاں ڈھیر ہوا ۔ عمران موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔ شدید زخمی حالت میں انم خاں کو دوکان میں کام کرنے والے ہاسپٹل منتقل کیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بالا پور پولیس نے آج شام قاتل عمران کو گرفتار کرلیا ۔۔