شاہی تقرر سے لے کر حق پیدائش کے احکامات تک عمان نے لائی تبدیلی

,

   

مسقط۔عمان کے ائین میں ترمیم متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت شاہی خاندان کی جانب سے مقررکردہ فرد کے بجائے تخت نشین بادشاہ کے سب سے بڑے وارث کو ولی عہدے وراثت میں ملے گی۔

عمانی سلطان حاتم بن طارق جس نے خود تقرر کے ذریعہ جانشینی حاصل کیہے نے متعدد فرمان جاری کرتے ہوئے جانشینی کے عمل میں پیر کے روز تبدیلی لائی ہے۔

رپورٹ کے بموجب ترمیم شدہ ائین کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ نئے خطوط کے تحت موجودہ سلطان کے بڑے بیٹے سے لے کر متوفی سلطان کے پوترے تک یہ عمل جائے گا۔

اگر متوفی بادشاہ کا کوئی بیٹانہیں تھا تو تخت اس کے بھائی کے پاس جائے گا‘ پھر وہاں سے بڑے بھائی کے بڑے بیٹے کی تاج پوشی کی جائے گی۔

اب تک عمانی جانشین کا تقرر شاہی خاندانی کے حکومت کے کلیدی اداروں کے سربراہان سے بات چیت کے بعد کیاجاتاتھا۔

جس کی وجہہ سے سلطان حاتم بن طارق پچھلی جنوری میں پچاس سالہ حکمران راست وارث کے بغیر انتقال کرجانے والے سلطان قبوس بن سعید کی جگہ تقرر عمل میں آیاتھا۔

جانشینی کی ایک نئی لائن کو چھوڑ کر‘ سلطان حاتم بن طارق نے حکم دیاہے کہ ایک نیا انتظامیہ قائم کرے جو اقتدار کی منتقلی اور ولی عہد کی سند کی نگرانی کرے گا۔