شاہ رخ خان عمرہ کے بارے میں خاموش !

   

جدہ : بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا سعودی عرب کا دورہ اور اس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کا سفر نہ صرف سعودی عرب بلکہ ہندوستان میں بھی موضوع بحث بن گیا۔اداکار کی سعودی عرب میں موجودگی کے بارے میں عوام کو معلوم ہونے کے بعد سے کچھ مسلمان ان سے عمرہ کرنے کی خواہش کر رہے تھے اور جب جمعرات کو سوپر اسٹار کی عمرہ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تو ان کی تعریف ہوئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے واضح طور پر اس موضوع پر خاموشی اختیار کی۔ مذہبی رسومات کا عمل کسی بھی فرد کا نجی معاملہ ہے اور اسے عام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اداکار نے اپنے کسی بھی آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ عمرہ کی ادائیگی یا مکہ مکرمہ کے دورے کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔ ایک نوجوان سعودی صحافی سمیت کچھ افراد نے عمرہ ادا کرنے والے اداکار کی ویڈیو کلپ اور تصویر پوسٹ کی۔ تاہم، سوپر اسٹار نے العلا کے اپنے دورے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ان کے ٹویٹر ہینڈل نے کہا ہے کہ ٹیم اور ان تمام لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا شکران جنہوں نے ڈنکی کے اس شوٹ شیڈول کو اتنا ہموار بنایا۔ عمرہ کے بعد شاہ رخ خان نے جدہ میں جاری ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ بادشاہ نے 1992 میں کہا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی نماز نہیں پڑھی اور زندگی میں پہلی بار ایک ہاسپٹل کی پارکنگ میں نماز ادا کی جہاں ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان 1990 میں زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔ شاہ رخ خان نے ماضی میں اپنے ٹاک شو میں سمی گریوال کے ساتھ یاد کیا کہ کس طرح وہ اپنی والدہ کو ایک میڈل دکھانے کیلئے گھر بھاگے تھے جو انھیں بچپن میں کلاس تھری میں ملا تھا۔
اور وہ اس وقت گھر پر نہیں تھیں۔ یہ ان کی زندگی کا پہلا تمغہ تھا۔ریڈ سی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کو سنیما میں ان کی خدمات پر گولڈ یوسر اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشہور میلے میں شاہ رخ خان اور کاجول کی اداکاری والے دل والے دلہنیا لے جائیں گے’’ (DDL) کی بھی نمائش کی گئی۔