شاہ رخ خان نے میری زندگی برباد کردی

   


ممبئی ۔ اداکارہ سوارا بھاسکر شاہ رخ خان اور آدتیہ چوپڑا پر الزام لگا رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی رومانوی فلموں کے ساتھ غیر حقیقی معیار قائم کرکے انکی محبت کی زندگی کو برباد کیا۔ سوارا نے کہا کہ ان دنوں تنہا زندگی کچرے کو چھاننے جیسا ہے۔اداکارہ اپنی نئی فلم جہاں چار یارکی تشہیر کر رہی ہیں، جس میں وہ اپنی ویر دی ویڈنگ کی شریک اداکارہ شیکھا تلسانیہ کے ساتھ دوبارہ نظر آرہی ہیں اور اس میں مہر وِج اور پوجا چوپڑا بھی ہیں۔ یہ تینوں میڈیا کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، جب پوجا نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں محبت کے بارے میں اکیلی خواتین کا نقطہ نظر بدل گیا ہے۔وارا نے کہا میں آدتیہ چوپڑا سر اور شاہ رخ خان پر اپنی محبت کی زندگی کو برباد کرنے کا الزام لگاتی ہوں۔ کیونکہ میں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے چھوٹی عمر میں دیکھی تھی اور جب سے میں اس راج کی تلاش میں ہوں، جو شاہ رخ جیسا نظر آئے لیکن راج ملا نہیں ۔ مجھے یہ سمجھنے میں کئی سال لگے کہ راج کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں تعلقات میں بہت اچھی ہوں۔بات چیت کے دوران پوجا نے انکشاف کیا کہ سوارا سنگل ہے اور ڈیٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔ سوارا نے جواب دیا ۔لوگوں میں نے کام کیا ہے۔ میں اب اور کام نہیںکرسکتی ہوں۔ میرے پاس توانائی نہیں ہے ۔اکیلی زندگی مشکل ہے، یہ کچرا چھاننے کے مترادف ہے۔ قبل ازیں کافی وتھ کرن پر ایک حالیہ پیشی میں، اداکار سمانتھا روتھ پربھو نے ہدایت کار میزبان کرن جوہر پر (مذاق میں) ایک ایسا ہی الزام لگایا اور انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنی فلموں میں محبت اور رشتوں کی بہت غلط تصویر بنائی ہے۔