شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا نیا پوسٹر ریلیز

   

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’جوان‘کا نیا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے ۔ہدایتکار ایٹلی کی فلم ‘جوان’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم جوان کے پہلے پوسٹر میں شاہ رخ خان خون میں لت پت اور پورے چہرے پر پٹی باندھے ہوئے نظر آئے تھے ۔ فلم جوان کے نئے پوسٹر میں شاہ رخ خان ہاتھ میں بندوق لئے منہ میں سگار سلگاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس نئے پوسٹر میں شاہ رخ نے جینز کے ساتھ سیاہ چمڑے کی جیکٹ اور بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ۔