شاہ رخ خان کے گھرمیں گھسنے والے نوجوان8 گھنٹوں تک میک اپ روم میں چھپے رہے: پولیس

   

ممبئی: شاہ رخ خان کے بنگلہ میں دو اجنبی افراد کے داخل ہونے کے معاملہ میں اہم خلاصہ ہوا ہے۔ ملزمین کی شناخت رام سراف کشواہا اور پٹھان ساحل سلیم خان کے طور پر کی گئی ہے، ان کا تعلق گجرات کے بھڑوچ سے بتایا گیا ہے اور وہ اپنے چہیتے اداکارہ سے ملاقات کی غرض سے ممبئی آئے ہوئے تھے اورفلم اداکارہ کے بنگلہ منت میں داخل ہوگئے،ممبئی پولیس کے مطابق دونوں نوجوان منت میں داخل ہونے کے بعد تیسری منزل تک پہنچ گئے اوروہاں ان کے میک اپ روم میں چھپ کربیٹھ گئے تھے، وہ 8 گھنٹوں تک وہیں چھپے رہے اوراداکار کا انتظار کرتے رہے، وہ دونوں صبح تقریباً 3 بجے بنگلے میں داخل ہوئے اور اگلے دن صبح 10:30 بجے پکڑے گئے۔ کافی دیر بعد جب شاہ رخ نے انہیں دیکھا تو وہ حیران گئے، پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں نوجوان منت کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہوئے تھے۔