شاہ فیصل‘ انجینئر راشد نے انتخابات نے اتحاد کا اعلان کردیا

,

   

سری نگر۔سابق ائی ایس افیسر شاہ فیصل اور سابق رکن اسمبلی انجینئر راشد نے منگل کے روز جموں کشمیر اسمبلی کے مجوزہ انتخابات کے لئے الیکشن سے قبل اتحاد کا اعلان کیاہے۔

یہاں پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں فیصل او رراشد نے اعلان کیاکہ جموں او رکشمیر پیپلز مومنٹ(جے کے پی ایم)اور عوامی اتحاد پارٹی نے الیکشن کے لئے ہاتھ ملائے ہیں اور پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ کا نام دیاہے

راشد عوامی اتحاد پارٹی کے صدر ہیں جبکہ فیصل کے ائی اے ایس کے کیریئر کوچھوڑ رکر سیاست کے میدان میں چھلانگ لگائی اور جے کے پی ایم تشکیل دی ہے۔

مذکورہ قائدین نے کہاکہ ریاست کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر اے ایچ پی اور جے کے پی ایم نے فیصلہ کیاہے پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ کے بیانرپر دونوں پارٹیاں متحد ہ طور پر الیکشن لڑیں گے۔

ریاست کی غیر یقینی صورتحال میں یہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بہتر حکمرانی کی غیر حاضری اور متبادل سیاسی جوابی دہی کی عدم موجودگی میں خصوصی موقف پر کارضرب کی کوششو ں کو روکا جاسکے۔

مذکورہ قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ مذکورہ پیپلز فرنٹ ریاست کی عوام کو مذہب ’ذات پات اور علاقے سے بالاترہوکر متحد کرنے کاکام کریگا اور ریاست کے تمام شہریوں کو سماجی‘ معاشی‘ اور سیاسی انصاف کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کرے گا