شاہ فیصل کا ساتھ دینے والو ں کو انتباہ

,

   

شری نگر۔سابق ائیاے ایس افیسر شاہ فیصل کے سرگرم سیاست میں داخلہ سے حزب المجاہدین بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے۔

مذکورہ دہشت گرد تنظیم نے چٹھی جاری کرکے لوگوں کو جتایا ہے کہ وہ شاہ فیصل کا ساتھ نہ دیں۔ اس کا کہنا ہے کے شاہ سیاست میںآنے کے پیچھے حکومت ہند کی چال ہے۔حزب المجاہدین کی چٹھی میں لوگوں سے کہاگیا ہے کہ وہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔

کیونکہ یہ بھارت کی چال ہے ۔ جب شاہ فیصلہ کوووٹ ملیں تو یہ بھارت بولے گا کہ پورا کشمیر ہمارے ساتھ ہے ۔ حزب المجاہدین نے شاہ فیصل سے پوچھا کہ انہوں نے ڈاکٹر منان وانی کا ساتھ کیو ں نہیں دیا اور سیاسی قائدین کی ٹولی میں شامل ہوگئے؟۔

غور طلب ہے کہ چند دن قبل شاہ فیصل ائی اے ایس کی نوکری چھوڑ کر مین اسٹریم سیاست میں آنے کا اعلان کیاتھا۔ جس اندازسے انہوں نے نوجوانوں کو آپنے ساتھ جوڑنا شروع کیاہے اور اس طریقے سے اپنی سیاسی تنظیم کے لئے عام لوگوں سے مدد کی فریاد کی ہے اس سے ان کی سیاسی مخالفین او ردہشت گرد دونوں ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

شاہ فیصل نے اپنی پارٹی کے لئے لوگوں سے چندہ مانگا او رکچھ ہی دنوں میں ان کے اکاونٹ میں کشمیر کے ساتھ ساتھ کئی مقامات سے ان کے بینک اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپئے جمع ہوگئے۔