شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کا 20 مئی کو گجرات میں قومی پروگرام

   

نئی دہلی : زراعت کی وزارت 20 مئی کو مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک میگا نیشنل پروگرام کا اہتمام ٹینٹ سٹی-2، ایکتا نگر، نرمدا، گجرات میں کر رہی ہے ۔ اس کا افتتاح وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کریں گے ۔ اس موقع پر تومر پانچ ریاستوں میں سات مقامات پر قائم شہد کی جانچ لیب اور پروسیسنگ یونٹ کا بھی افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد شہد کی مکھیوں کے پالنے کو فروغ دیتے ہوئے ملک کے چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 مئی کو شہد کی مکھیوں کا عالمی دن اعلان کیا ہے ۔