شہر میں 139 ٹرانسفارمرس کی مرمت کا کام بارش سے متاثر

,

   

حیدرآباد : شہر میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں139 متاثرہ ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمرس کی مرمت کا کام متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حافظ بابا نگر میں تقریباً 42 برقی پولس اور 20 ٹرانسفارمرس جبکہ ندیم کالونی (ٹولی چوکی ) میں 22 برقی پولس اور 7 ٹرانسفارمرس کو حالیہ بارش سے نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ برقی کے عہدیدار نے بتایا کہ ان علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد ہی برقی کو بحال کیا جاسکتا ہے۔