شہر کی سڑکوں پر سناٹا

   

حیدرآباد۔ شہر میں کئی اہم سڑکوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہاں کورونا پازیٹیو کیسوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ وائرس کے پیش نظر شہر کے کئی مکین اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوگئے ہیں جبکہ کچھ شہری خود کو گھروں میں بند رکھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ بیشتر شہریوں کو امید تھی کہ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد عام زندگی بحال ہوجائیگی لیکن ان کی امیدوں پر پازیٹیو کیسوں میں اضافہ نے پانی پھیر دیا ۔ شہر کی سڑکوں پر سناٹے کی وجہ سے لب سڑک کاروبار کرنے والوں کی آمدنی متاثر ہوکر رہ گئی ہے اور وہ تشویش کا شکار ہیں۔