شہزادہ چارلس کا کوروناوائرس ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا

,

   

لندن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادہ چارلس کا چند علامتیں ظاہر ہونے پر کوروناوائرس کا ٹسٹ کیا گیا جو پازیٹیو پایا گیا جس کے بعد چارلس کو قرنطینہ کردیا گیا۔ ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوم کے شہزادہ 71 سالہ ولیعہد چارلس نے نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر کی تھیں۔ ٹسٹ کرنے پر کورونا وائرس کا پتہ چلا۔ ان کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹسٹ کروایا گیا ہے تاہم ان میںوائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ دنیا بھر میںکوروناوائرس کے کیسیس کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ مہلوکین کی تعداد 20 ہزار بتائی گئی ہے۔