شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی آج 97ویں سالگرہ

,

   

ممبئی: ہندوستانی فلمی صنعت کے افسانوی اداکار دلیپ جنہیں شہنشاہ جذبات بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش 11دسمبر 1922ء میں پشاور (پاکستان) میں ہوئی تھی۔ ان کے والد غلام سرور خان پھل فروش تھے۔ دلیپ کمار کا اصلی نام یوسف خان ہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم مہاراشٹرا ناسک میں ہوئی کیونکہ ان کے والد پھلوں کے باغات ناسک میں تھے۔ دلیپ کمار نے گریجویشن کی تکمیل کے بعد پونہ کے ملٹری کینٹین میں منیجر کی حیثیت سے کام کرنے لگے۔ 1943ء میں دلیپ کمار کی ملاقات ممبئی ٹاکیز کے مالک دیوویکانی رانی اور ان کے شوہر ہمانشو سے ہوئی جنہوں نے فلم جوار بھاٹا فلم کا آفر دیا۔ یوسف خان عرف دلیپ کمار نے پہلی ہٹ فلم جگنو تھی۔ اس فلم کی ہیروئن نور جہاں تھیں۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1204618501186437120

ملک کی پہلی ٹیکنی کلر فلم آن فلم تھی جس میں دلیپ کمار نے کمال کی اداکاری کی تھی۔ انہوں نے تاریخ ساز فلم مغل اعظم میں سلیم کا کردار بہترین طریقہ سے ادا کیا۔ دلیپ کمار کو کئی اعزازات حاصل ہیں اسی وجہ سہ وہ زیادہ اعزازات حاصل کرنے کی وجہ سے گنیز ورلڈ میں اپنا نام شامل کرچکے ہیں۔ دلیپ کمار کو داد صاحب پھالکے ایوراڈ، پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہیں پاکستان کا اعلی ترین سیویلین ایوارڈ نشان پاکستا بھی دیا گیا۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پرلکھا کہ سالگرہ کے موقع پر کل رات سے ہی فون کالس اور مسیجیس کا شروع ہوچکے ہیں۔تقریبات اہم نہیں ہیں۔ آپ لوگوں کی محبت‘ خلوص اور دعاؤں سے میری آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں۔

دلیپ کمار ان دنوں علیل ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔