شیخ احمدایاز ایڈوکیٹ کی ملی خدمات کا عزم

   


ہمخیال وکلاء کی ٹیم بنا کر مسلمانوں کے قانونی مسائل کی
عدالتوں میں مؤثر پیروی کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (سیاست نیوز) ملی، سماجی خدمات کا جذبہ رکھنے والے شیخ احمد ایاز ایڈوکیٹ نے ملک کے موجودہ حالت کے تناظر میں ملت کیلئے مفت قانونی طبی امداد فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ سدی پیٹ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے والے شیخ احمد ایاز ایم اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد گروپ II سرویس کے تحت محکمہ فینانس کیلئے منتخب ہوئے۔ دوران ملازمت موجودہ چیف منسٹر کے سی آر جب متحدہ آندھراپردیش میں ریاستی وزیر تھے، ان کے پرسنل اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ زمانہ طالب علمی سے ہی انہیں ملی خدمات کا جذبہ تھا۔ وہ کئی رضاکارانہ اور فلاحی تنظیموں کے سرگرمیوں کا بھی حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم بھی مکمل کی۔ ملک وہ ریاست کے موجودہ سیاسی حالت کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کی دستوری و قانونی حقوق کا تحفظ کرنے اور ناانصافیوں کے خلاف عدلیہ سے رجوع ہوتے ہوئے مسائل کا حل دریافت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ احمدایاز نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر قوم کا درد رکھنے والے وکلاء برادری سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عدالتوں میں مسلمانوں سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف مؤثر پیروی کرنے کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ن شیخ احمد ایاز نے بتایا کہ مسلمانوں کی صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے قانونی معاملات میں کافی وقت اور پیسہ دونوں ضائع ہورہا ہے۔ لہٰذا ہمخیال وکلاء کی ایک ٹیم تیار کرتے ہوئے مستحق مسلمانوں کی عدالتوں میں پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ کونسلنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ انصاف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ن