شیخ پیٹ میں مزدور کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد/22 مئی ( سیاست نیوز) شیخ پیٹ میں ایک مزدور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ سب انسپکٹر ملیا کے مطابق 35 سالہ شیخ حسن آٹو ڈرائیور ڈیفنس کالونی لنگر حوض میں رہتا تھا۔ گذشتہ روز مزدوری کے کام پر یہ شخص لکشمن نگر شیخ پیٹ میں کام کررہا تھا کہ اسکی صحت اچانک بگڑ گئی اور اس کے جسم سے خون بہنے لگا اسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔