’شیو لنگ‘ کے مقام پر درشن پوجا و دیگر معاملات پر آج سماعت

,

   

وارانسی : وارانسی کے گیان واپی کمپلیکس مسجد احاطہ میں ہندو فریق کے دعویٰ کے مطابق مبینہ طور برآمد نام نہاد شیو لنگ ، جسے مسلم فریق فوراہ قرار دیتا ہے ، کے پوجا اور درشن اور بیت الخلاء￿ ہٹائے جانے مطالبے پر بدھ کو سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیمبر میں تینوں فریقین کے دلائل سنے اور درخواست کی سماعت کی۔ وہیں سماعت کے لیے جمعرات (19 مئی) کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔وکیل مہندر پرساد پانڈے نے گیان واپی میں انسانی ساختہ تالاب کے پانی میں سیل بند مچھلیوں کو محفوظ کرنے اور وضو خانے کے قریب سے بیت الخلا کو ہٹانے کا حکم جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔وہیں مدعی فریق نے ہٹائے گئے ایڈوکیٹ کمشنر اجے مشرا سے کہا کہ وہ 6 اور 7 جولائی کو کمیشن کی کارروائی رپورٹ داخل کرنے کے لیے مناسب احکامات دیں۔ اس درخواست پر عدالت نے فریقین سے اعتراضات طلب کر لیے۔ جمعرات نے سروے رپورٹ داخل کرنے کی تاریخ مقرر کی۔وہیں گیان واپی معاملہ میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے اعتراض داخل کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے۔مسجد کمیٹی کی جانب سے دلیل دی گئی ہے کہ ان کی طرف سے وکیل ابھے یادو ذاتی وجوہات کی وجہ سے مصروف ہیں۔