صدرِ متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال پر عرب دنیا میں غم کی لہر

,

   

ابو ظہبی: اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کاکل یعنی 13 مئی 2022 بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ایجنسی نے ٹویٹر پر لکھا کہ وزارت صدارتی امور نے اعلان کیا ہے کہ جھنڈوں کے ساتھ 40 دن کا سرکاری سوگ منایا جائے گا۔ وفاقی، مقامی سطحوں اور نجی شعبے میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کو تین دن تک بند رکھا جائے گا۔ اطلاع کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کئی سال سے بیماری اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وہ اپنے بھائی ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کے ساتھ حکومتی معاملات میں شریک رہے، لیکن طویل عرصے سے ناسازی صحت کی وجہ سے علیل تھے۔ ان کے جانشین کے بارے میں فوری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔