صدرٹرمپ کی برطرفی کا اندیشہ !

,

   

نائب صدر پینس پر عملی اقدام کیلئے دباؤ ، قرارداد منظور
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، عدیم النظیر کیپٹل ہل حملہ کے مسئلہ پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سمت تیزی سے آگے بڑرہا ہے۔ ایوان نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے نائب صدر مائیک پینس سے اپیل کی ہیکہ 25 ویں ترمیم کو لاگو کرتے ہوئے صدر کو عہدہ سے برطرف کردیں۔ یہ قرارداد منگل کی شب 205 کے مقابل 223 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ رائے دہی زیادہ تر پارٹی خطوط پر ہوئی جبکہ ایک ریپبلکن نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور دیگر 5 ووٹنگ سے غیرحاضر رہے۔ قرارداد میں صدرنشین ایوان پینس پر زور دیا گیا ہیکہ کابینہ کو ترغیب دیتے ہوئے 25 ویں ترمیم پر عمل کیا جائے تاکہ صدر ٹرمپ کو عہدہ سے خارج کیا جاسکے۔ 25 ویں ترمیم 50 سال قبل صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے تناظر میں منظور کی گئی تھی۔ یہ ترمیم کوئی صدر خدمات کیلئے غیرموزوں پایا جائے تو اسے بدلنے کا میکانزم فراہم کرتی ہے۔