وارانسی میں ‘‘ کاشی مانگے ایمس ’’ تحریک کو ہاردک کی حمایت

,

   

سکھ دشمن فسادات کے مجرموں کو سزا کا عزم ،گرو گوبند سنگھ جینتی پر 350 روپئے کا نیا یادگاری سکہ جاری: مودی

نئی دہلی13جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سکھ فرقہ کو آج ایک مرتبہ پھر یقین دلایا کہ ان کی حکومت 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر رہے گی اور متاثرین کو انصاف ملے گا۔مسٹر مودی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر سکھوں کے دسویں گرو ، گروگوبند سنگھ کی جینتی پر 350 روپیے کا یادگاری سکہ جاری کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گرو گوبند سنگھ کی انسانیت کی بے لوث خدمت کا جذبہ، بہادری اور قربانی کی تعریف کی اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی گزارش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سکھ مخالف فسادات کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا،‘گرو گوبند سنگھ جی ہوں یا پھر گرو نانک دیو جی، ہمارے تمام گروؤں نے انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کا سبق دیا ہے ۔ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آج مرکزی حکومت 1984 میں شروع ہونے والی نا انصافی کے دور کو انصاف تک پہنچانے میں مصروف ہے ۔ دہائیوں تک ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے جو آنسو بہائے ہیں، انھیں پونچھنے کا کام، انھیں انصاف دلانے کا کام اب قانون کرے گا’۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے کرتارپور کوریڈور کا کام شروع ہوا اور اب زائرین گرودوارہ دربار صاحب کی زیارت کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا،‘ مرکزی حکومت کی انتھک اور مسلسل کوششوں سے کرتارپور کوریڈور بننے جا رہا ہے ۔

اب گرو نانک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے والا ہر ہندوستانی، ہر سکھ، دوربین کے بجائے اپنی آنکھوں سے نارووال جا سکے گا اور بغیر ویزہ کے گرودوارہ دربارصاحب کی زیارت کر سکے گا’۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا،‘ اگست 1947 میں جو چوک ہوئی تھی، یہ کوریڈور اسے مکمل کرے گا۔ ہمارے گرو کا سب سے اہم مقام صرف چند ہی کلو میٹر دور تھا، لیکن اسے اپنے ساتھ نہیں لیا گیا۔ یہ کوریڈور اس نقصان کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (ایمس) کے قیام کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے ڈاکٹر اوم شنکر کی قیادت میں چل رہے ‘‘کاشی مانگے ایمس’’ تحریک میں شامل ہونے کا دعوی کیا ہے ۔بی ایچ یو کے آئی ایم ایس کے اسسٹنٹ پرفیسر اور امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر شنکر نے یواین آئی کو اتوار کو بتایا کہ آنے والے 19 جنوری تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ این آر آئی کانفرنس شروع ہونے سے ایک دن قبل 20 جنوری و ایمس کے حامیوں کے ساتھ لنکا میں واقع یونیورسٹی کے ‘‘سنگھ دوار’’( مین گیٹ) پر غیر معینہ ہڑتال شروع کریں گے ۔ جس کی حمایت مسٹر ہاردک نے بھی کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر کو یہاں مسٹر پٹیل سے ملاقات میں ایمس کے معاملے پر تحریک میں مزید تیزی لانے کے لئے کافی دیر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران انہوں نے مفاد عامہ کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے ان سے کہا کہ‘‘ ضرورت کے مطابق وہ وقت وقت پر اس تحریک میں شامل بھی ہوں گے ’’۔ ڈاکٹر شنکر نے بتایا کہ ایمس کی مانگ کو لیکر وہ یہاں کی ہزاروں عوام کے ساتھ کئی سالوں سے تحریک چلارہے ہیں مسلسل مظاہرے ،اور بھوک ہڑتال کے علاوہ یہاں کے رکن پارلیمنٹ و وزیر اعظم نریندر مودی کو کئی بارخط لکھ کر اس جانب ان کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے لیکن ان کی بی ایچ یو سے علیحدہ ایمس بنانے کے مطالبے کو منظوری نہیں ملی۔

صدر اور وزیراعظم کا گرو گووند سنگھ کو خراج
نئی دہلی 13جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز سکھوں کے 10 ویں گورو ، گورو گووند سنگھ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر کووند نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’گورو گووند سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر میری جانب سے خراج عقیدت۔ ان کی زندگی لوگوں کی خدمت اور سچائی، انصاف اور ہمدردی کے لئے وقف رہی۔ گورو گووند سنگھ جی کے کام اور تعلیمات ہمیں آج بھی ترغیب دیتی ہیں‘‘۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ‘‘مسٹر گورو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر میں نے انہیں سلام کرتا ہوں’’۔گورو گووند سنگھ جی سکھوں کے دسویں گرو ہونے کے ساتھ ایک روحانی گورو، مجاہد، شاعر اور فلاسفر بھی تھے ۔