صدر جمہوریہ کی جانب سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے لیے درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ جمعہ کو صدر کے ذریعہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کرے گی۔ جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کرے گی۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ملک کے پہلے شہری ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 79 کے مطابق صدر بھی پارلیمنٹ کا لازمی حصہ ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ان کا افتتاح نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔