صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں پریڈ گراونڈ سکندر آباد پر کایٹ اینڈ سویٹ فیسٹیول کا افتتاح ہوا

   

حیدر آباد۔محکمہ سیاحت کی طرف سے منعقد سکندر آباد پریڈ گراونڈ میں کایٹ اینڈ سویٹ فیسٹیول کا صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا، اس موقع پر ریاست کے وزیر داخلہ محمود علی اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے صدر سوامی گوڈ او سابق وزیر سرینواس یادو اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر محمود علی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت کے جانب سے فیسٹول کا اہتمام کرنا خوشی کی بات ہے ،یہ منعقدہ فیسٹول صرف یہ ریاست نہیں بلکہ دسری ریاست کی عوام کو بھی کافی متاثر کریگی۔ اور اس فیسٹول میں حصہ لینے کیلے کافی ملک سے کہلاڑی حیدر آباد پہونچے ہیں ، اس میں ۲۲ ملک کے ۴۲ ماہر کہلاڑی حیدرآباد پہونچے ہیں ، علاوہ ازیں ۶۰ ممالک کے کایٹس کلب کے ممبر س بھی موجود رہینگے اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے باذوق کہلاڑی بھی حصہ لینگے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ چند سالوں سے اسکا اہتمام کرتے آ رہی ہے ۔ اسکے ساتھ حکومت نے سویٹ فیسٹول کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں کل ۲۲ ممالک اور ہندوستان کے کل ۲۵ ریاستوں سے تعلق رکہنے ولے سویٹ ہاوز نے اپنی نوع بنوع مٹھایوں کو نمایش کے لیے رکہا ہے،۱۲۰۰ قسم کی مٹاھیاں اس فیسٹول میں رکھی گیی ہیں ،صبح ۱۰ سے رات ۱۱ تک لوگ شرکت کر سکتے ہیں، اور عوام کی دلچسپی کے لیے ثقافتی پروگرامس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سیاست نیوز