صدر کووند نے اہل وطنوں کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی13جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز اہل وطن کو لوھڑی، مکر سکرانتی، بھوگلي بِھو، پونگل، اتّرائني اور پوش کے تہواروں پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔صدر کووند نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘‘سورج کے اترائن ہونے پر موسم تبدیل ہونے لگتا ہے اور ملک کے کئی حصوں میں لوگ نئی فصل کا جشن مناتے ہیں۔ اس موقع پر لوھڑی، مکر سکرانتی، بھوگلي بِھو، پونگل، اترائنی اور پوش کے لئے میں ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔