صمد اللہ بیگ کو بین الاقوامی ایوارڈ

,

   

دبئی ۔ 12مارچ ( راست ) 25فبروری 2019ء کو انڈس سیڈویلی کانفرنس میں صمد اللہ بیگ کو ان کی ہندوستان کی بیجوں کی صنعت میں 51سالہ خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بیش قیمتی ایوارڈ دیا گیا جس میں 15ممالک کے تقریباً 170مندوبین شریک تھے ۔ یہ کارنامہ حیات ایوارڈ (لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ )انہیں ان کی پیش بہا خدمات کیلئے دیا گیا ۔ صمد اللہ بیگ گذشتہ پانچ دہائیوں سے بیجوں کی ریسرچ اور اس کی فروختگی کے پیشہ سے منسلک ہیں ۔ 1968ء میں انہوں نے پربھنی زرعی کالج سے گریجویشن کیا اور پھر مہیکو نامی کمپنی سے منسلک ہوگئے ۔11سالوں تک وہاں رہنے کے بعد اورنگ آباد کی ناتھ سیڈس نامی کمپنی میںاپنی زندگی کی دوسری اننگ شروع کی اور گذشتہ 40سالوں سے وہ اسی کمپنی میں ہیں اور اس کمپنی کو آسمان کی بلندی پرلانے کا سہرا ان کے سرجاتا ہے ۔ اب ان کا رجحان برصغیر اور ایشیائی ممالک میں بیجوں کو فراہم کرنا ہے اور سوڈان ، مصر ، سعودی عرب ، پاکستان اور بنگلہ دیش میںبڑی مقدار میں بیج فراہم کرتے ہیں ۔ ان کے اس بیش قیمت ایوارڈ پران کے رشتہ داروں اور ساتھیوں نے انہیں مبارکباد دی اور روشن مستقبل کیلئے دعائیں دیں ۔