ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ ، ہائی کورٹ کا از خود نوٹ

   

حیدرآباد ۔25مارچ ( سیاست نیوز) ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کی خبروں پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے تلنگانہ ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 27 مارچ کو اس سلسلہ میں سماعت مقرر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجرین کی جانب سے ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کی خبریں مختلف اخبارات میں شائع ہوئی تھی جس کا ہائیکورٹ نے سخت نوٹ لیتے اس پر از خود کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔