ضمانت ملنے کے بعد سرسا میں ہنیپریت کا پرجوش استقبال کیا گیا

,

   

2017 پنچکولہ کے فسادات معاملہ میں ہنیپیریت کو ضمانت ملی ہے، ہنیپریت کا بدھ کے روز یہاں ڈیرہ سچھا سوڈا ہیڈکوارٹر میں پرجوش استقبال ہوا۔

ڈیرہ کے چاہنے والوں نے ہنیپیریت کے استقبال کےلیے پٹاخے بھی پھوڑے جنکو ڈیرہ کے سربراہ بابا رام رحیم نے اپنی بیٹی بنایا تھا۔

ہنیپریت نے میڈیا سے بات نہیں کی اور فورا اس جگہ پر گئی جہاں رام رحیم عصمت دری کے دو واقعات میں گرفتاری اور سزا سے قبل رہتا تھا۔

 قبل ازیں بدھ کے روز پنچکولہ کی ایک عدالت نے پنچکولہ میں رام رحیم کی 2017 میں گرفتاری کے بعد پیش آنے والے فسادات اور تشدد کے ایک کیس میں ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

ہنیپریت عرف پریانکا تنیجہ کو 3 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا ، اور وہ امبالا سنٹرل جیل میں بند تھی۔ اور اس فسادات میں 41 لوگ مارے گئے تھے۔

(سیاست نیوز)