طبی سہولیات کی فراہمی میں آندھراپردیش کو منفرد مقام

   

مریض کا ایک ہزار روپئے سے زیادہ خرچ حکومت برداشت کرتی ہے : امجد باشاہ

کڑپہ /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نائب وزیر اعلی آندھراپردیش ایس بی امجد باشاہ نے کہا کہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حکومت غریبوں کو طبعی سہولیات مہیا کرنے میں سارے ملک میں منفرد مقام رکھتی ہے ۔ مسٹر امجد پاشاہ آج اپنے دفتر میں کڑپہ کے 4 افراد میں 18.28 لاکھ کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعلی آندھراپردیش ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے آروگیا شری اسکیم کو شروع کیا تھا جسے بعد کی حکومتوں نے نظر انداز کردیا ۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے وزیر اعلی بننے کے بعد انہو ںنے اس ا سکیم کو دوبارہ زندہ کیا ۔ اسے وسعت دیتے ہوئے تقریباً 3400 قسم کی بیماریوں کو آروگریا شری میں شامل کیا ۔ ریاست میں کسی بھی مریض کا ایک ہزار روپئے سے زیادہ خرچ ہوتو اسے حکومت ہی برداشت کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ آروگیہ شری کے ذریعہ سے حیدرآباد ، چینائی بنگلور میں واقع کارپوریٹ ہاسپٹلس میں بھی علاج کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ سے ہزاروں افراد میں کروڑوں کی امداد کی جارہی ہے ۔ گذشتہ میں کینسر جیسی موزی بیماری پر 2 لاکھ تک ہی خرچ کی حد تھی جسے اب مکمل خرچ حکومت ہی برداشت کر رہی ہے ۔ گردے کی تبدیلی کے خرچ بھی حکومت ہی برداشت کر رہی ہے ۔ بیمار کا علاج کراتے ہوئے ان کے خاندان کیلئیہ 5 ہزار روپئے دئے جارہے ہیں ۔ مسٹر امجد باشاہ نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ کریں اور ا حکومت کا ساتھ دیں ۔