طلاق ثلاثہ پر امتناع کا قانون مرکزی کابینہ کے زیرغور

,

   

نئی دہلی۔11 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )مرکزی کابینہ توقع ہے کہ طلاق ثلاثہ پر امتناع کے تازہ مسودہ قانون کو منظور کرنے پر اپنے اجلاس منعقدہ چہارشنبہ میں غور کرے گی۔ امکان ہے کہ اسے مرکزی کابینہ کی جانب سے منظور کرلیا جائے گا۔ بعدازاں اسے منظوری کیلئے قانون کی شکل میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ منظوری میں تاخیر کی صورت میں حکومت آرڈیننس کا راستہ بھی اختیار کرسکتی ہے۔