طلبا لیڈر کا گولی مار کر قتل

   

بستی:09 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی کے کوتوالی تھانہ علاقے کے مالوئے روڈ کے نزدیک بائیک سوار دو حملہ آوروں نے آج اسٹوڈنٹ لیڈر کبیر تیواری کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کوتوالی تھانہ علاقے کے مالوئے روڈ کے نزدیک طلبہ لیڈر کبیر تیواری کو گولی ماردی۔ گولی اس کے ہاتھ اور سینے میں لگی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ علاج کے لئے اس ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بتائی ۔