ظہیرآباد میں ’’ منی حج ہاوز‘‘ کا سنگ بنیاد

   

حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے پابند عہد، رکن اسمبلی کے مانک راؤ کا خطاب

ظہیرآباد 26/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راو نیکل شام یکم رمضان المبارک کے موقع پر افطار سے قبل قلب شہر میں واقع لطیف روڈ کے کنارے دو کروڑ روپے کی لاگت سے منی حج ہاوز کی تعمیر کیلئے علماء کرام و مشائخین عظام کی موجودگی میں سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب میں مختلف تہواریں مذہبی ہم آہنگی کے طور پر منائی جاتی ہیں جو کہ ایک خوش آئند علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلمان بھائی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ روزے رکھتے ہیں اور اپنے پروردگار کی رضا کیلئے عبادتیں و ریاضتیں کرتے ہیں اور روزہ داروں کیلئے دعوت افطار کا اہتمام بھی کرتے ہیں ۔ یہ سارے کام حق تعالٰی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مقامی مسلمانوں کے دیرینہ مطالبہ کی یکسوئی کرتے ہوئے منی حج ہاوز کی تعمیر کیلئے ایک کڑور روپے جب کہ ریاستی حج کمیٹی نے بھی مزید ایک کڑور روپے منظور کی ہیں ۔ اس طرح دو کڑور روہے کی لاگت سے منی حج ہاوز تعمیر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے پابند عہد ہے ۔ انہوں نے ماہ رمضان کی مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔ بعد ازاں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سابق صدرنشین بلدیہ منکال سبھاش ، صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سید محی الدین ، سید شاہ افسر پاشاہ قادری الجیلانی ، مفتی محمد عبدالصبور قاسمی ، سید حسام الدین قادری ، سید شاہ فرحان قادری ، سید ضیا الدین قاضی خطیب، حافظ محمد اکبر ، محمد سیف الدین غوری ، ایم اے قدیر ، محمد غوث الدین غوری ، ایس سی ایس ٹی ویجیلنس ممبر بنتو رام کرشنا ، مگڑم پلی سرپنچ فورم کے صدر بنگاری سریش ، سابق کونسلرز محمد یونس ، محمد جہانگیر قریشی ، محمد عبداللہ کے بشمول اسرائیل بابی ، متھن راج ، محمد مرتضٰی ، گورے میاں سکندر ، محمد فاروق علی ، محمد علی ، محمد جمیل قریشی ، محمد ذاکر اور دیگر موجود تھے۔