عادی سارقین کی ٹولی گرفتار

   

مسروقہ اشیاء ضبط ، سی سی ایس ایل بی نگر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔ سی سی ایس ایل بی نگر ٹیم نے عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ایس ایل بی نگر اور پہاڑی شریف ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ شیخ ریاض پاشاہ ساکن مشیرآباد، 24 سالہ گمساری نظاری عرف نیپال راجو ساکن بارکس ،32 سالہ مرجالہ راجو ساکن کبیر نگر بورا بنڈہ اور 23 سالہ اظہر الدین ساکن مشیرآباد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق مراجالہ راجو اور اظہر الدین کو 5 جولائی کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اس ٹولی کا اصل سرغنہ نظیر مفرور بتایا گیا ہے۔ اس ٹولی نے 15 وارداتیں انجام دی ۔ ان کی ملاقات جیل میں ہوئی تھی ۔ سال 2019 میں جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے ٹولی کی شکل اختیار کرلی جو پہلے علحدہ علحدہ چوریاں کرتے تھے۔ ریاض پاشاہ سال 2014 سے وارداتیں انجام دے رہا ہے ۔ حیدرآباد سٹی پولیس حدود کے علاوہ اس نے سائبر آباد ، رچہ کنڈہ اور ضلع میدک میں 18 وارداتیں انجام دی تھی۔ جبکہ نیپال راجو 16وارداتوں میں ملوث ہے جس نے محبوب نگر، سائبرآباد، حیدرآباد، رچہ کنڈہ، میدک اور سنگاریڈی اضلاع میں اس کے خلاف مقدمات موجود ہیں۔ ٹولی کی شکل اختیار کرنے کے بعد انہوں نے پہاڑی شریف ، حیات نگر، میر پیٹ، عبداللہ پور میٹ، کندکور، جواہر نگر، بی بی نگر، چوٹپل، رامنا پیٹ، کتور اور شاد نگر حدود میں وارداتیں انجام دی تھی۔