عاشق سے بات چیت کا شوہر کو علم ہونے سے دلبرداشتہ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ عاشق سے بات چیت کا شوہر کو علم ہونے پر دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک نوجوان کے عشق میں گرفتار تھی۔ مادھا پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27سالہ وسندھرا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خانہ میٹ علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی وسندھرا نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انہتائی اقدام کرلیا۔ وسندھرا گھریلو ملازمہ تھی گذشتہ چند دنوں سے یہ خاتون فون پر مسلسل مصروف رہتی تھی۔ یوگیندر نامی نوجوان سے اس کی بات چیت چل رہی تھی جو عاشق سمجھا جاتا ہے۔ اس بات سے خاتون کا شوہر بے خبر تھا ۔ گذشتہ روز شوہر کے ایک ساتھی نے اسے بتایا کہ یوگیندر اور وسندھرا فون پر بات چیت کرتے ہیں اور بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں۔ اس بات سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر وسندھرا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔